تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
بورس جانسن ڈونلڈ ٹرمپ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 12 ذیعقدہ 1440هـ - 15 جولائی 2019م KSA 13:48 - GMT 10:48
بورس جانسن ڈونلڈ ٹرمپ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں؟
ایجنسیاں

اخبار 'دی ٹائمز' نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کے مضبوط اُمیدوار بورس جانسن وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبالنے کے بعد دو ماہ کے اندر اندر امریکا جانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے امریکی دورے کا مقصد یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد امریکا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری معاہدے کرنا ہے۔

اخبارنے جانسن کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کی کنجی امریکا کے ہاتھ میں ہے۔ اگر ہم تجارتی معاہدے پر متفق ہوجاتے ہیں تو ہم تیزی کے ساتھ دیگر معاہدے بھی کرسکیں گے۔ یہ معاہدے دوسروں کو یہ باور کرانے میں حوصلہ دیں گے کہ ہم سنجیدہ ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق بوریس جانسن وزارت عظمیٰ کا قلم دان سنھبالنے کے بعد کم سے کم وقت میں امریکا جانا چاہتے ہیں تاکہ امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے اور برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کی دی گئی آخری تاریخ31 اکتوبر تک امریکا متبادل تجارتی راستے تلاش کرلے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند