تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
تمسخرانہ ٹویٹ کے سبب مونیکا لیونسکی ایک بار پھر خبروں میں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 ذوالحجہ 1440هـ - 24 اگست 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 15 ذیعقدہ 1440هـ - 18 جولائی 2019م KSA 11:50 - GMT 08:50
تمسخرانہ ٹویٹ کے سبب مونیکا لیونسکی ایک بار پھر خبروں میں
مونیکا لیونسکی
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

وائٹ ہاؤس میں ماضی میں انٹرن شپ کرنے والی مونیکا لیونسکی نے اپنی تازہ ترین "ٹویٹ" سے ایک بار پھر امریکی رائے عامہ کو بھڑکا دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق ٹویٹر پر مونیکا سے پوچھا گیا تھا کہ "آپ کو اپنے کیرئر کے حوالے سے زندگی کا بدترین مشورہ کیا ملا ؟"

مونیکا نے ظریفانہ انداز سے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "وائٹ ہاؤس میں انٹرن شپ آپ کے resumeکے حوالے سے شان دار ثابت ہو گی"۔

امریکی میڈیا کے مطابق مونیکا نے وائٹ ہاؤس میں کام کرنے کو تمسخرانہ انداز سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں جنسی اسکینڈل دو دہائی پہلے پیش آیا تھا۔ کلنٹن نے لیونسکی کے ساتھ "نامناسب تعلق" کا اعتراف کر لیا تھا۔ اُس وقت مونیکا کی عمر 22 برس تھی اور اس اسکینڈل کے سبب اسے وائٹ ہاؤس سے ہٹا دیا گیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند