تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
لیبیا: خاتون رکن پارلیمنٹ پراسرار طور پر لا پتا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 15 ذیعقدہ 1440هـ - 18 جولائی 2019م KSA 09:48 - GMT 06:48
لیبیا: خاتون رکن پارلیمنٹ پراسرار طور پر لا پتا
سہام سرقیوہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ – منیہ غانمی

لیبیا مشرقی شہر بنغازی میں پارلیمنٹ کی خاتون رکن سہام سرقیوہ پراسرار حالات میں لا پتا ہو گئی ہیں۔ سہام اپنی گمشدگی سے چند گھنٹے پہلے ہی قاہر میں لیبیا کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کے بعد واپس لوٹی تھیں۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔

لیبیا کے ایک رکن پارلیمنٹ جبریل اوحیدہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق سہام کو بدھ کے روز نامعلوم نقاب پوش افراد کے گروپ نے اغوا کر لیا۔ گروپ نے سہام کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔ اس کے نتیجے میں خاتون رکن پارلیمنٹ کے شوہر دو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

سہام سرقیوہ کی بیٹی نے فیس بک پر اپنے پیج پر بتایا ہے کہ یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی کہ ان کی والدہ کہاں موجود ہیں۔ سہام کی بیٹی نے چند تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ فائرنگ کے بعد اس خاندان کے گھر کی تصاویر ہیں۔ حکام نے ابھی تک سہام کو اغوا کرنے والے فریق یا اغوا کی وجوہات کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا۔

ادھر لیبیا میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے ایک بیان میں بنغازی شہر کے سیکورٹی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاتون رکن پارلیمنٹ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے جلد حرکت میں آئے۔

یاد رہے کہ سہام سرقیوہ لیبیا کے اُن ارکانِ پارلیمنٹ میں سے ہیں جنہوں نے قاہرہ کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں کا مقصد لیبیا کے بحران کے ایک سیاسی حل کے واسطے ویژن اور کوششوں کو یکجا اور یکساں بنانا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند