تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران کے وفادار 04 عراقی رہنماؤں پر امریکا نے پابندیاں عاید کر دیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 ذوالحجہ 1440هـ - 24 اگست 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 16 ذیعقدہ 1440هـ - 19 جولائی 2019م KSA 06:06 - GMT 03:06
ایران کے وفادار 04 عراقی رہنماؤں پر امریکا نے پابندیاں عاید کر دیں
العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک عراقی ملیشیائوں کے چار رہنماؤں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے والی ملیشیائوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور امریکا دہشت گردوں کے حوالے سے ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گا۔

امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار عراقی شخصیات پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ملک میں کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےمقرب بابلیون ملیشیا کے سربراہ ریان الکلدانی، الشبک ملیشیا کے وعد قدو، نینویٰ کے سابق گورنر نوفل العاکوب اور صلاح الدین گورنری کے سابق گورنر اور المحور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری شامل ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند