تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سوڈان: خود مختار کونسل کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 19 ذوالحجہ 1440هـ - 21 اگست 2019م KSA 14:19 - GMT 11:19
سوڈان: خود مختار کونسل کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے
دبئی ۔ العربیہ نیوز چینل

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کے ترجمان جنرل شمس الدین الکباشی نے ملک میں خود مختار کونسل کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل کے سربراہ اور ارکان آج عدلیہ کی سربراہ کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔

کباشی کے مطابق جنرل عبدالفتاح البرہان بدھ کو سوڈان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے خود مختار کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

اس سے قبل اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ (نارتھ) کے سربراہ عبدالعزیز الحلو نے دھمکی دی تھی کہ اگر فریڈم اینڈ چینج فورسز کے نامزد امیدوار صدیق تاور کو خود مختار کونسل کے لیے چُنا گیا تو لڑائی کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔

سوڈان میں منگل کے روز خود مختار کونسل کے واسطے فریڈم اینڈ چینج فورسز کے نامزد 5 امیدواروں کے نام عبوری عسکری کونسل کے حوالے کیے گئے۔ یہ پیش رفت عبوری کونسل اور فریڈم اینڈ چینج کے درمیان ایک ہنگامی اجلاس کے دوران سامنے آئی۔ اجلاس کا مقصد خود مختار کونسل کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ارکان کے ناموں کا اعلان ان کے تقرر کے حوالے سے آئینی فرمان جاری ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند