تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب: ارامکو کمپنی کے دو پلانٹس میں آگ ڈرون حملوں سے لگی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 16 صفر 1441هـ - 16 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 14 محرم 1441هـ - 14 ستمبر 2019م KSA 11:08 - GMT 08:08
سعودی عرب: ارامکو کمپنی کے دو پلانٹس میں آگ ڈرون حملوں سے لگی
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان کی جانب سے ارامکو کمپنی کے پلانٹس میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان کے بیان کے مطابق "ہفتے کی صبح چار بجے ارامکو کمپنی کی انڈسٹریل سیکورٹی کی ٹیموں نے کمپنی کے دو پلانٹس میں لگنے والی آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ مملکت کے ضلع بقیق اور ہجرہ خریص میں واقع ان تنصیبات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد ازاں دونوں تنصیبات میں بھڑکی ہوئی آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے پھیلنے سے روک دیا گیا"۔

 

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق پلانٹس میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے تاہم دونوں مقامات کو ٹھنڈا کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ سیکورٹی حکام حادثے کے واقع ہونے کے بعد سے مسلسل اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پلانٹ کی جگہ رہائشی علاقوں سے دور ہے۔

البقیق میں العربیہ ٹی وی کے نمائندے

نمائندے نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گرش میں آنے والے بعض وڈیو کلپوں میں گولیاں چلنے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ یہ یقینا ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کی گئی کارروائی ہو سکتی ہے۔

نمائندے کے مطابق حالات اطمینان بخش ہیں اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ڈرون طیاروں کو بھیجنے والے ذرائع کا تعین کرنے اور حملے سے ہونے والے مادی نقصانات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند