تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران ہمیشہ مکمل جنگ کے لیے تیار رہا ہے: کمانڈر پاسداران انقلاب
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 23 ربیع الاول 1441هـ - 21 نومبر 2019م
آخری اشاعت: اتوار 15 محرم 1441هـ - 15 ستمبر 2019م KSA 20:42 - GMT 17:42
ایران ہمیشہ مکمل جنگ کے لیے تیار رہا ہے: کمانڈر پاسداران انقلاب
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی فضائی فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ ۔
دبئی ۔ ایجنسیاں

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی فضائی فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تو ہمیشہ مکمل جنگ کے لیے تیار رہا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران کے سینیر کمانڈر نے کہا’’ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے،ایران کے ارد گرد دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک موجود امریکا کے فوجی اڈے اور طیارہ بردار بحری جہاز ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں‘‘۔

امیر علی حاجی زادہ نے یہ بیان سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد جاری کیا ہے۔ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا نے ایران پر ان حملوں میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے اور ان میں یمنی ہاتھ کارفرما ہونے کا امکان مسترد کردیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ایران ایک جانب سعودی عرب کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے کررہا ہے اور دوسری جانب وہ جھوٹی سفارت کاری کا بھی ڈھونگ رچا رہا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند