تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ارامکو حملہ ... برنٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 30 برسوں کا ریکارڈ اضافہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 17 محرم 1441هـ - 17 ستمبر 2019م KSA 09:59 - GMT 06:59
ارامکو حملہ ... برنٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 30 برسوں کا ریکارڈ اضافہ
واشنگٹن – ایجنسیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر حملوں کے فوری بعد تیل کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا "قیمتیں بہت زیادہ بلند نہیں ہوئیں اور ہمارے پاس تیل کے ضخیم محفوظ ذخائر ہیں۔ ہم ان میں سے ایک چھوٹا حصہ فراہم کر سکتے ہیں۔ دیگر ممالک بھی رسد کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس طرح فوری طور پر قیمتوں میں کمی لائی جا سکتی ہے"۔

ٹرمپ کا کہنا تھا "یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے"۔

عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتیں تقریبا 15% اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔ اس طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 30 برس کے دوران ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ اور کاروبار میں ریکارڈ حجم دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ سعودی ارامکو کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد مملکت کی تیل کی پیداوار کم ہو کر آدھی رہ گئی تھی۔

پیر کے روز برنٹ کروڈ آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 8.8 ڈالر بڑھ کر 69.02 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح قیمتوں میں 14.6% کا اضافہ ہوا جو 1988 کے بعد ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

پیر کے روز کاروبار کے حجم میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا اور برنٹ کروڈ آئل کی 20 لاکھ سے زیادہ لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

انرجی مارکیٹ کے تجزیہ کار ٹونی ہیڈرک کے مطابق "سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے نے مارکیٹ کو شدید دھچکا پہنچایا۔ اس لیے رسد سے زیادہ طلب پر توجہ مرکوز رہی"۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند