تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب اپنی تنصیبات پر حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہے: شاہ سلمان
صرف سعودی آرامکو کی اہم تنصیبات پر حملہ نہیں کیا گیا بلکہ عالمی معیشت کو نشانہ بنایا گیا ہے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 23 ربیع الاول 1441هـ - 21 نومبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 17 محرم 1441هـ - 17 ستمبر 2019م KSA 17:07 - GMT 14:07
سعودی عرب اپنی تنصیبات پر حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہے: شاہ سلمان
صرف سعودی آرامکو کی اہم تنصیبات پر حملہ نہیں کیا گیا بلکہ عالمی معیشت کو نشانہ بنایا گیا ہے
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب بقیق اور ہجرۃ خریص میں واقع اپنی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شاہ سلمان نے سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں نہ صرف سعودی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے،بلکہ ان سے عالمی معیشت کو بھی ہدف بنایا گیا یے۔

اجلاس میں کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اپنے علاقے اور اہم تنصیبات کا دفاع کرے گا،خواہ حملوں کا منبع کوئی بھی ہو ۔اس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کو رکوانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

سعودی کابینہ نے مزید کہا کہ اس منفرد اور تخریبی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند