تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی آرامکو کی توقع سے پہلے خام تیل کی پیداوار بحال
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م
آخری اشاعت: بدھ 25 محرم 1441هـ - 25 ستمبر 2019م KSA 16:47 - GMT 13:47
سعودی آرامکو کی توقع سے پہلے خام تیل کی پیداوار بحال
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب نے آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے گیارہ روز بعد اپنی تیل کی پیداوار کو پہلے کی سطح پر بحال کر لیا ہے اور اس کی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر ایک کروڑ تیرہ لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔

سعودی آرامکو کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خریص فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار تیرہ لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی ہے اور بقیق فیلڈ سے بحالی کے بعد خام تیل کی انچاس لاکھ بیرل یومیہ پیداوار حاصل ہونا شروع ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے 18 ستمبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس ماہ تمام صارفین کو تیل کی مکمل رسد جاری رکھی جائے گی اور ستمبر کے آخر تک خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھ کر ایک کروڑ دس لاکھ بیرل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی آرامکو کی بقیق اور ہجرۃ خریص میں واقع تیل کی تنصیبات پر چودہ ستمبر کو حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن امریکا اور سعودی عرب نے ایران پر ان حملوں کو الزام عاید کیا تھا۔

امریکا کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے بقیق اور ہجرۃ خریص کی تنصیبات پرحملوں کے لیے قریباً ایک درجن کروز میزائل داغے تھے اور بیس سے زیادہ ڈرونز چھوڑے تھے۔ان کے ٹکرانے سے ان دونوں تنصیبات میں آگ لگ گئی تھی۔اس کے نتیجے میں آرامکو کی خام تیل کی پیداوار میں نصف (قریباً اٹھاون لاکھ بیرل یومیہ) تک کمی واقع ہوگئی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند