تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
الحدیدہ: ہتھیاروں کے ڈپو میں دھماکا، 20 سے زیادہ حوثی ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 17 ربیع الاول 1441هـ - 15 نومبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م KSA 08:28 - GMT 05:28
الحدیدہ: ہتھیاروں کے ڈپو میں دھماکا، 20 سے زیادہ حوثی ہلاک
العربیہ ڈاٹ نیٹ - اوسان سالم

یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں جمعے کے روز ایک عمارت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں بیس سے زیادہ حوثی باغی مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یمنی مشترکہ مزاحمتی فورسز کے عسکری میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دھماکا اسٹریٹ 50 پر حوثیوں ملیشیا کے زیر قبضہ رہائشی علاقے میں واقع عمارت میں ہوا۔ حوثیوں نے اس عمارت کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کا گودام بنا رکھا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کے نتیجے میں اسٹریٹ 50 پر قریبی گھر لرز گئے اور خواتین اور بچوں میں دہشت پھیل گئی۔

چند روز قبل الحدیدہ صوبے کے جنوبی ضلع حیس کے ایک رہائشی علاقے میں بھی حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو میں اسی نوعیت کا دھماکا ہوا تھا۔ اس کے نتیجے میں ڈپو والا گھر اور تین دیگر مکانات تباہ ہو گئے۔ واقعے میں تین مسلح حوثی ہلاک اور اور سات شدید زخمی ہوئے۔

ایک ماہ قبل الحدیدہ شہر کی شاہراہ جیزان پر ایک رہائشی علاقے کے بیچ حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک اور گودام میں دھماکا ہوا۔ اس کے نتیجے میں شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

حوثی ملیشیا دانستہ طور پر ہتھیاروں اور راکٹوں کو گنجان آباد علاقوں میں ذخیرہ کرتی ہے۔ اس کے سبب ڈپوؤں اور گوداموں میں دھماکے ہونے سے شہریوں کی زندگیوں اور املاک کو سنگین خطرات درپیش ہوتے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند