تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مارلبرو "کاؤ بوائے" اسٹار دنیا سے رخصت ، حقیقی زندگی میں کبھی سگریٹ نہیں پی !
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 14 ربیع الثانی 1441هـ - 12 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 13 ربیع الاول 1441هـ - 11 نومبر 2019م KSA 12:39 - GMT 09:39
مارلبرو "کاؤ بوائے" اسٹار دنیا سے رخصت ، حقیقی زندگی میں کبھی سگریٹ نہیں پی !
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

ٹی وی اسکرین پر سگریٹ کے اشتہارات میں "Marlboro Man " کے کردار کے سبب شہرت پانے والے رابرٹ نورس رواں ماہ 3 نومبر کو 90 برس کی عمر میں چل بسے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ کولوراڈو اسپرنگز میں اپنے فارم پر رہنے والے رابرٹ نے زندگی میں کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔

امریکی چینل فوکس نیوز کے مطابق رابرٹ نے 12 برس تک اشتہاری سائن بورڈز، ٹیلی وژن اور جرائد کے صفحات پر سگریٹ نوشی کرنے والے "کاؤ بوائے" کا کردار ادا کیا۔

رابرٹ کے بیٹے بوبی کے مطابق مارلبرو کے اشتہار کے چیف ایگزیکٹیوز نے ایک اخبار میں اُن کے والد کی تصویر دیکھی جس میں وہ اپنے اداکار دوست جون وائن کے ساتھ موجود تھے۔ کچھ عرصے بعد یہ حضرات " ٹی کراس" فارم پر اُن کے والد سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی رابرٹ سے کہا "کیا آپ مارلبرو سگریٹ کے اشتہارات میں ہونا چاہتے ہیں؟" اس پر رابرٹ نے جواب دیا کہ " ٹھیک ہے ، میں ابھی تو مصروف ہوں ، آپ آئندہ ہفتے تشریف لے آئیں ،،، اگر آپ سنجیدہ ہیں تو ہم بات کر لیں گے"۔ بوبی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ واقعتا ایک ہفتے بعد دوبارہ آ گئے اور اس کام کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

تاہم رابرٹ نورس نے اچانک اس کام کو چھوڑ دیا۔ انہیں اس بات کا حقیقی اداراک ہو گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے ایک برا نمونہ بن رہے ہیں۔ بالخصوص جب کہ انہوں نے اپنے بیٹوں پر سگریٹ نوشی نہ کرنے کے لیے زور دیا۔ رابرٹ اُس وقت حیران رہ گئے جب ان کے بیٹوں نے سوال کیا کہ "اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم سگریٹ نوشی نہ کریں تو پھر آپ خود سگریٹ کے اشتہارات میں کام کیوں کرتے ہیں؟" ... اسی روز رابرٹ نے فلپ مورس کو اپنا استعفا ارسال کر دیا۔ فلپ مارلبرو کے ٹریڈ مارک کے مالک تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند