تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایرانی میزائلوں کے حوثیوں کو بھیجے گئے پرزہ جات امریکا کے ہاتھ لگ گئے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م
آخری اشاعت: جمعرات 7 ربیع الثانی 1441هـ - 5 دسمبر 2019م KSA 07:41 - GMT 04:41
ایرانی میزائلوں کے حوثیوں کو بھیجے گئے پرزہ جات امریکا کے ہاتھ لگ گئے
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے تیار کردہ ایرانی میزائلوں کے پرزہ جات کی ایک بڑی مقدارقبضے میں لے لی ہے۔

امریکی عہدیداروں نے نیوز ایجنسی' اے پی' کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یمن جاتے ہوئے ایسے جدید میزائلوں کے اسپیئر پارٹس قبضے میں لیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں کوسٹ گارڈ حکام اور امریکی نیوی کے اہلکاروں نے یمن جانے والی ایک چھوٹی کشتی قبضے میں لی۔

امریکی عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ، رائٹرز کو بتایا کہ فارسٹ شرمین جانے والے ایک بحری جنگی جہاز کے عملے اور کوسٹ گارڈ حکام نے ایک چھوٹی کشتی پکڑی تھی۔ اس کی تلاشی کے دوران پتا چلا کہ اس میں بڑی مقدار میں ایرانی میزائلوں کے پرزہ جات رکھے گئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ چھوٹی کشتی کے عملے کو یمنی کوسٹ گارڈ کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ میزائلوں کے پرزہ جات امریکی فوج کے قبضے میں ہیں۔

امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں امریکی جنگی جہازوں اور نیول حکام نے یمن کے حوثی باغیوں کو ایران کی طرف سے اسلحہ کی فراہمی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے مطابق سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر ایران پر بیرون ملک اسلحہ فروخت کرنے پرپابندی ہے مگر ایران اس قرارداد کی مسلسل مخالفت کرتا چلا آ رہا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند