تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عالمی اتحادی فوج نے عراق میں 'داعش' کے خلاف آپریشن روک دیے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 25 جمادی الثانی 1441هـ - 20 فروری 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 14 جمادی الاول 1441هـ - 10 جنوری 2020م KSA 07:36 - GMT 04:36
عالمی اتحادی فوج نے عراق میں 'داعش' کے خلاف آپریشن روک دیے
دبئی ۔العربیہ

امریکا کی قیادت میں دولت اسلامیہ'داعش' کی سرکوبی کے لیے قائم کردہ بین الاقوامی فوجی اتحاد نے عراق میں 'داعش' کے خلاف آپریشن روک دیئے ہیں۔ یہ اقدام عراق میں اتحادی فوج کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

اتحادی فوج کی طرف سے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن سرگرمیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں اتحادی ممالک کی افواج کی تربیت اور 'داعش' کے خلاف دوسرے اتحادی ممالک کی مدد شامل ہے۔

یہ فیصلہ واشنگٹن کے بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ، اور امریکی افواج کے دو اڈوں پرایران کے میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند