تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایئر فرانس، ’کے ایل ایم‘ نے ایران اور عراق کی فضائی حدود سے پروازیں روک دیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 21 جمادی الاول 1441هـ - 17 جنوری 2020م KSA 19:30 - GMT 16:30
ایئر فرانس، ’کے ایل ایم‘ نے ایران اور عراق کی فضائی حدود سے پروازیں روک دیں
العربیہ ڈاٹ نیٹ

فرانسیسی فضائی کمپنی 'ایئر فرانس- کے ایل ایم' نے آج جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ یوکرین طیارے تہران میں حادثے کے بعد کمپنی نے احتیاطی تداربیر کے تحت ایران اور عراق کی فضائی حدود کا استعمال روک دیا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیائی کانٹاس اور سنگاپور ایئرلائنز نے عراقی اور ایرانی فضائی حدود سے اپنی پروازوں کو سفر کرنے سے روک دیا تھا۔ امارات ایئر لائنز نے بدھ 8 جنوری کو دبئی سے بغداد دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

فرانسیسی اور یوکرائن ایئر لائنز کی تمام فضائی کمپنیوں کی پروازیں عراق اور ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ 8 جنوری کو ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ اسی روز بغداد میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز گرکرتباہ ہوگیا تھا جس میں عملے سمیت 176 افراد سوار تھے جو تمام لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ایران نے تسلیم کیا ہے کہ طیارے کا حادثہ غلطی سے چلائے گئے میزائل لگنے سے پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ایران کی فضائی حدود کے استعمال میں احتیاط برتنا شروع کیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند