تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب اور مصر کی مشترکہ بحری مشق "مرجان-16" کا انعقاد
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 3 رجب 1441هـ - 27 فروری 2020م
آخری اشاعت: بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م KSA 09:05 - GMT 06:05
سعودی عرب اور مصر کی مشترکہ بحری مشق "مرجان-16" کا انعقاد
رياض ـ العربیہ ڈاٹ نیٹ

مصر کے شہر سفاجا میں "مرجان - 16" کے نام سے بحری مشق کا آغاز ہو گیا ہے۔ مشق میں مصر اور سعودی عرب کی بحریہ شریک ہے۔ مشق کے آغاز کے موقع پر بحر احمر کے بحری اڈے کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف حازم حامد بھی موجود تھے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق یہ مشق دو مرحلوں میں تقسیم ہے۔ سعودی عرب کی بحریہ جہازوں، طیاروں اور بحریہ کے اسپیشل سیکورٹی یونٹس کے ساتھ مشق میں شرکت کر رہی ہے۔ بحری مشق کا آغاز پیر کے روز ہوا تھا اور یہ دس روز جاری رہے گی۔

اس سے قبل مذکورہ بحری مشق کا آخری ایڈیشن "مرجان - 15" سعودی عرب میں مغربی بیڑے میں منعقد ہوئی تھی۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان سابقہ بحری مشقوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

اس مشق کا مقصد لڑائی کے لیے مستعد رہنے کی صلاحیت میں اضافہ، تجربات کا تبادلہ، لڑائی کی منصوبہ بندی میں پیشہ وارانہ بنیادوں پر مہارت کا حصول اور سعودی رائل نیوی اور مصری بحریہ کے درمیان مختلف تربیتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند