تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سال 2020 کے لیے اِثراء ثقافتی مرکز کے تخلیقی ایونٹس کا اعلان
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 27 جمادی الثانی 1441هـ - 22 فروری 2020م KSA 10:34 - GMT 07:34
سال 2020 کے لیے اِثراء ثقافتی مرکز کے تخلیقی ایونٹس کا اعلان
ظہران ۔ ابراہيم الحسين

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اِثراء) نے جمعرات کی شام سال 2020 کے لیے 44 ایونٹس کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایونٹس پانچ مختلف شعبوں سے متعلق ہیں۔ یہ شعبے جدت طرازی، ثقافت، جان کاری، فن اور سماج ہے۔ اس سلسلے میں بنیادی توجہ اس بات پر مرکوز رکھی گئی ہے کہ "اِثراء" مرکز جدت اور تخلیق کی ثقافت کو مضبوط بنانے کے لیے زرخیز ماحول فراہم کرے۔

اثراء کے نامزد ڈائریکٹر حسين حنبظاظہ کے مطابق مرکز کی جانب سے ترتیب دیے گئے پروگراموں کو مملکت کی اُن کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے جو فکری اور ثقافتی مقام کو مضبوط بنانے کے واسطے کی جا رہی ہیں۔ رواں سال اثراء مرکز کی سرگرمیوں میں مشارکتی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس طرح بہترین طریقوں اور وسائل کے ذریعے سیکھنے کی بنیاد پر جان کاری کا ڈھانچہ تیار ہو سکے گا۔

اثراء مرکز کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پروگراموں مقامی صنعت کو ترقی حاصل ہو گی اور مملکت میں مختلف سیکٹروں میں بھرپور مواقع سامنے آئیں گے۔

رواں سال اکتوبر میں "تنوين" سیزن کا انعقاد ہو گا۔ یہ تخلیق کے میدان میں مملکت میں ہونے والا سب سے بڑا سالانہ ایونٹ ہوتا ہے۔ اس کے تحت فنون، سائنس، ادب، ثقافت، کاروباری انتظام و انصرام وغیرہ کے شعبوں میں جدت پر مبنی کاوشیں سامنے آتی ہیں۔

اثراء مرکز کے تحت منعقد ہونے والے تمام ایونٹس میں مکالمے، ملاقاتیں، سرگرمیاں، ورک شاپس اور مقامی اور بین الاقوامی نوعیت کی فلموں کی نمائش اور تھیٹر شوز شامل ہوں گے۔ اس طرح ایونٹس میں موجود عوام لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فنی تجربات میں بھی شریک ہو سکیں گے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند