تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد، مودی کی جانب سے احمد آباد میں استقبال
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: پیر 29 جمادی الثانی 1441هـ - 24 فروری 2020م KSA 12:06 - GMT 09:06
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد، مودی کی جانب سے احمد آباد میں استقبال
العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر مغربی شہر احمد آباد میں اتر گئے ہیں۔اس دورے کا مقصد بھارت اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تجارتی اختلافات کو بھلاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نیا رخ دینا ہے۔

یہ کسی بھی امریکی صدر کا آٹھواں جبکہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ گزشتہ برس ٹیکساس میں صدر ٹرمپ نے 'ہاؤڈی مودی' تقریب میں شرکت کی تھی اور اسی طرز کی ایک تقریب احمد آباد کےسردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجائی گئی ہے جسے 'نمستے ٹرمپ' کا نام دیا گیا ہے۔اس کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ائیرفورس ون کے دروازے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ہم بھارت آنے کو تیار ہیں اور ہم راستے میں ہیں اور کچھ ہی گھنٹوں میں سب سے ملاقات کریں گے۔"

حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے لیے ڈیوٹی فری پروگرام منسوخ کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے امریکہ کی 28 مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند