تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
'فیس بک' کے بانی کی کرونا کے حوالے سے درناک ویڈیو، ہرایک کو دیکھنے کی دعوت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 16 ذوالحجہ 1441هـ - 6 اگست 2020م
آخری اشاعت: جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م KSA 07:59 - GMT 04:59
'فیس بک' کے بانی کی کرونا کے حوالے سے درناک ویڈیو، ہرایک کو دیکھنے کی دعوت
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ 'فیس بک' کے بانی مارک زکربرگ نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایک درد ناک ویڈٰیو شیئر کی ہے جس میں 'کرونا' وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والی عالمی مساعی کا ذکر کیا گیا ہے۔ مارک زکر برگ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ اس کی پیش کردہ ویڈیو کو ہرشخص دیکھے۔ فیس بک کے بانی نے کرونا کو عالم انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو اس بیماری کی روک تھام کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ اس وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا وبائی بیماری کی حالت میں ہے اور پوری دنیا کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

زکربرگ نے بدھ کو فیس بک پر لکھا کہ ہم کرونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جسد واحد بن چکی ہے۔ ہم اس وباء کے بارے میں آگاہی کے لیے مختصر فلمیں بنا رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس بیماری کے خلاف میدان عمل میں اترے اور دنیا کو اس بحران سےنکالنے میں مدد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دوسروں کی مدد میں حصہ لینے کے لیے اپنا فرض ادا کیا ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئےمارک زکربرگ نے کہا کہ ہر شخص کو کرونا کے خلاف جنگ لڑنا چاہتا ہے یا کسی قسم کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ کرونا کے حوالے سے ہمارے تیار کردہ خصوصی صفحے کو وزٹ کرے۔ اس پرموجود ہماری ویڈیو دیکھے۔ ویڈیو میں دنیا بھر کے مختلف مقامات کی فوٹیج دکھائی گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں کرونا وائرس سے متاثرہ شہر دکھائے گئے ہیں جو ویران اور بھوتوں کی بستیوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح تفریح اور خوشی سے ہنستے بنستے شہر کرونا نے اجاڑ کر رکھ دیئے ہیں۔ کئی شہروں میں موت رقصاں ہے۔ ہرایک پر نفسا نفسی کی کیفیت طاری ہے۔ نہ مرنے والوں کو کوئی اٹھانے والا ہے اور نہ تڑپتے زندوں کی کوئی مدد کر پا رہا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند