تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں: بل گیٹس
بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 9 شوال 1441هـ - 1 جون 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 10 شعبان 1441هـ - 4 اپریل 2020م KSA 15:10 - GMT 12:10
کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں: بل گیٹس
بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس
واشنگٹن ۔ ایجنسیاں

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کرونا قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی آ سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا بطور ہتھیار استعمال کی جائے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔

 

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند