تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حوثیوں کی مکہ اور جدہ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام
سعودی ائر ڈیفنس فورس نے دونوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 13 ذیعقدہ 1440هـ - 16 جولائی 2019م
آخری اشاعت: پیر 15 رمضان 1440هـ - 20 مئی 2019م KSA 11:27 - GMT 08:27
حوثیوں کی مکہ اور جدہ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام
سعودی ائر ڈیفنس فورس نے دونوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے
ماضی میں حوثی مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوششیں کر چکے ہیں
دبئی ۔ العربیہ

سعودی عرب کی ائر ڈیفنس فورس نے پیر کی صبح دو بیلسٹک میزائل فضا میں ناکارہ بنا کر مکہ المکرمہ اور جدہ شہروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا، میزائل کا ہدف مکہ المکرمہ تھا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق سعودی ائر ڈیفنس سسٹمز نے دونوں بیسلٹک میزائل مار گرائے۔ اس ضمن میں سعودی عرب حکومت کے رسمی بیان کا انتظار ہے، جو کسی بھی وقت جاری کیا جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے پہلی مرتبہ مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کی جسارت نہیں کی۔ اس سے قبل جولائی 2017 کو بھی ایسی ناپاک جسارت کی گئی تھی، تاہم وہ بھی ناکام بنا دی گئی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند