تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب پر حوثیوں‌ کے حملے بزدلانہ حرکت ہے: السدیس
عرب لیگ کی حوثیوں‌ کی مکہ اور طائف پر حملوں کی شدید مذمت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م
آخری اشاعت: منگل 16 رمضان 1440هـ - 21 مئی 2019م KSA 15:51 - GMT 12:51
سعودی عرب پر حوثیوں‌ کے حملے بزدلانہ حرکت ہے: السدیس
عرب لیگ کی حوثیوں‌ کی مکہ اور طائف پر حملوں کی شدید مذمت
حرمین شریفین کے امور کے سربراہ اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس۔
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ

حرمین شریفین کے امور کے سربراہ اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے جدہ اور طائف میں بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے حملوں‌ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت سعودی عرب پر یمنی باغیوں‌ کے حملے بزدلانہ اور گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ حوثی باغیوں‌ کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں طائف اور جدہ پر ماہ صیام کے بابرکت ایام میں حملوں نے ثابت کیا ہے کہ حملہ آور دین سے نابلد اور عقل سے بے بہرہ ہیں۔ طائف اور جدہ پر حملے حوثی باغیوں کی طاغوتی سوچ کا مظہر اور ننگی جارحیت ہے۔

عبدالرحمان السدیس نے سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے حوثیوں کے حملوں‌ کی سازش ناکام بنانے پر بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ دشمنوں کی گھات میں ہیں اور باغیوں کی چالیں ان کی اپنی تباہی اور بربادی کا موجب بنیں گی۔

عرب لیگ کی مذمت

درایں اثناء عرب لیگ نے بھی سعودی عرب کے شہروں پر دو روز قبل حوثی باغیوں کے بزدلانہ ڈرون حملوں‌ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں مکہ طائف اور جدہ پر حوثی باغیوں کے حملوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حملے سعودی عرب کو پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ عرب لیگ ان حملوں‌ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں‌ نے سعودی عرب کے شہروں طائف، جدہ اور مکہ معظمہ پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کی کوشش کی تھی مگر سعودی محکمہ دفاع نے حوثیوں کی بزدلانہ دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند