تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی ، واشنگٹن کی تردید
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 ذوالحجہ 1440هـ - 24 اگست 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 16 شوال 1440هـ - 20 جون 2019م KSA 08:57 - GMT 05:57
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی ، واشنگٹن کی تردید
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہرمزجان صوبے میں امریکا کا ایک ڈرون "جاسوس" طیارہ مار گرایا۔

پاسداران کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی سباہ نیوز کے مطابق طیارے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوب میں کوہ مبارک کے علاقے کے نزدیک ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانی فضائی حدود میں کوئی امریکی طیارہ داخل نہیں ہوا"۔

اس سے قبل NBC نیوز کے مطابق امریکی مرکزی کمان کے ترجمان نے بھی علاقے میں کسی ڈرون کی پرواز کی نفی کی تھی۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے اعلان کے بعد سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران بالخصوص امریکا کی جانب سے مشرق وسطی میں اضافی عسکری کمک بھیجنے کے اعلان کے بعد تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پینٹاگان نے جمعرات کے روز اعلان میں کہا تھا کہ 1000 امریکی فوجیوں کے بھیجنے کی کارروائی میں پیٹریاٹ میزائلوں کا بریگیڈ، ڈرون اور جاسوس طیارے شامل ہیں۔

تاہم فریقین (امریکا اور ایران) ایک سے زیادہ مرتبہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند