تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی ناکامی کے خدشات پر یورپی یونین مشوش
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 ذوالحجہ 1440هـ - 24 اگست 2019م
آخری اشاعت: پیر 12 ذیعقدہ 1440هـ - 15 جولائی 2019م KSA 13:44 - GMT 10:44
ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی ناکامی کے خدشات پر یورپی یونین مشوش
یورپی اور ایرانی وفد کی ملاقات کی ایک تصویر۔۔
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

یورپی یونین نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی ممکنہ ناکامی خدشات کے پیش نظر اس حوالے سے تہران کے ساتھ بات چیت کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں ایران پر زور دیا کہ وہ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اس کے ساتھ امریکا اور ایران پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات اور مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

تینوں یورپی ملکوں‌ کا مشترکہ بیان مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کیا گیا۔ اس بیان میں امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں اور رد عمل میں‌اٹھائے ایرانی اقدامات پر تشویش کااظہار کیا۔ بیان میں امریکا اور ایران پر جامع مذاکرات کی بحالی پرزور دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی پانیوں میں تیل بردار جہازوں‌ پر ہونے والے حملوں سے خطے میں بدامنی کی آگ کو ہوا مل رہی ہے۔

تینوں‌ ملکوں‌ نے ایران اور دیگر فریقین پر زور تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے مکمل طور پر علاحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس کے ردعمل میں ایران نے یورینیم افزودگی میں اضافے کا اعلان کیا تو امریکا نے تہران پر مزید سخت نوعیت کی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند