تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
لبنانی ریاست اور حزب اللہ کے درمیان درست فاصلہ ضروری ہے: فؤاد السنيورہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 3 رجب 1441هـ - 27 فروری 2020م
آخری اشاعت: پیر 12 ذیعقدہ 1440هـ - 15 جولائی 2019م KSA 17:31 - GMT 14:31
لبنانی ریاست اور حزب اللہ کے درمیان درست فاصلہ ضروری ہے: فؤاد السنيورہ
فؤاد السنيورہ: سکرین گریب فوٹو العربیہ
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

لبنان کے سابق وزیر اعظم فؤاد السنيورہ نے کہا ہے کہ ایران، لبنان کو ریت کی بوری کی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ خود کو اس کے پیچھے چھپا سکے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ سوموار کے روز دو لبنانی سابق وزائے اعظم تمام سلام ونجيب ميقاتی کے ہمراہ ملاقات کے بعد العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے السنيورة کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں ریاست لبنان اور حزب اللہ کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کے طریقے سوچنا ہوں گے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان سے تینوں سابق لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات کا مقصد خادم الحرمین الشریفین تک پورے لبنان کی بات کرنا تھا ۔۔۔ اس ملاقات کا مطلب یہ نہیں نکالا جا سکتا کہ ہم نے کسی خاص فرقہ کی بات کی۔

فؤاد السنيورہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ لبنان کے ہر مکتبہ فکر کا ساتھ دیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ لبنان کے بعض حلقے طائف میں طے پانے والے معاہدے میں تبدیلیوں سے متعلق بات کی جرات کر رہے ہیں۔

’’ہم نے شاہ سلمان سے اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ لبنان کے استحکام کی خاطر سعودی عرب بیروت کی ایک مرتبہ پھرمدد کے لیے آگے بڑھے۔ ہم نے سعودی فرمانروا کو بتایا کہ لبنان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے۔

فؤاد السنيورہ نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ لبنان کو اپنی سمت درست کرنے کے لئے سعودی فرمانروا کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دورہ سعودی عرب کا مقصد لبنان کے موجودہ وزیر اعظم سعد الحریری کے نقطہ نظر کی حمایت کرنا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند