تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
لبنان : سابق داماد کے ساتھ تنازع ، حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 17 ربیع الثانی 1441هـ - 15 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 12 ذیعقدہ 1440هـ - 15 جولائی 2019م KSA 09:22 - GMT 06:22
لبنان : سابق داماد کے ساتھ تنازع ، حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا
دبئی ـ العربیہ ڈاٹ نیٹ

لبنان میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ نے درجنوں مسلح افراد کے ساتھ مل کر ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ یہ پیش رفت ایک گھریلو تنازع کے انجام کے طور پر سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ نواف الموسوی کی بیٹی اور اس کا سابق شوہر باہمی تنازع کے باعث اتوار کے روز بیروت کے جنوبی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کے اندر موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الموسوی کے لوگوں کے ایک گروپ نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔ اس پر مذکورہ افراد کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں الموسوی کا سابق داماد کلائی میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تاہم الموسوی نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی گولی نہیں چلائی گئی۔

مذکورہ خاندانی تنازع مقامی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں چھایا نظر آ رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تنازع بچوں سے ملاقات کے حقوق سے متعلق ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند