تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عراق میں الحشد الشعبی کے کیمپ پر بمباری، متعدد ایرانی وحزب اللہ جنگجو ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 16 ذیعقدہ 1440هـ - 19 جولائی 2019م KSA 16:12 - GMT 13:12
عراق میں الحشد الشعبی کے کیمپ پر بمباری، متعدد ایرانی وحزب اللہ جنگجو ہلاک
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

عراق کی مشرقی صلاح الدین گورنری میں جمعہ کے روز نامعلوم طیاروں نے الحشد الشعبی ملیشیاکے ایک کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

عراق میں عرب قبائل کونسل کے سربراہ الشیخ ثائر البیاتی نے 'العربیہ' چینل کو بتایاکہ جمعہ کےروزنامعلوم جنگی جہازوں‌نے الحشد ملیشیا کے ایک کیمپ کو بمباری سے نشانہ بنایا۔

البیاتی نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے کیمپ میں حال ہی میں ایران سے لائے گئے بیلسٹک میزائل ذخیرہ کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیلسٹک میزائل خوراک کا سامان لانے والے ٹرکوں پرلائے گئے تھے۔

عراقی سیکیورٹی فورسزنے بھی الحشد ملیشیا کے کیمپ میں ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق نامعلوم طیارے کی بمباری میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے جنگجو اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

صلاح الدین کیمپ میں‌ ہلاک ہونے والوں میں الحشد کےایرانی عسکری مشیر اور معاونین شامل ہیں۔ حملے کے بعد عالمی اتحادی فوج کیمپ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ الحشد ملیشیا کے مذکورہ کیمپ میں 460 افراد کو قید کیا گیا تھا۔ ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ فضائی حملے کے بعد کیمپ کے اندر بھی زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند