تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران اور حزب اللہ کا گھیرا تنگ کرنے کی پالیسی جاری رہے گی: امریکا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 22 ربیع الاول 1441هـ - 20 نومبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 14 محرم 1441هـ - 14 ستمبر 2019م KSA 17:22 - GMT 14:22
ایران اور حزب اللہ کا گھیرا تنگ کرنے کی پالیسی جاری رہے گی: امریکا
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی وزارت خزانہ کے ڈپٹی سکریٹری مارشل بلنگسلی نے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ ، ایران کی قدس فورس اور ایرانی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیےکوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر انتہائی مالی اور معاشی دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی ملیشیا کے مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے میں مدد کرنے والوں کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کے روز واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ حزب اللہ کو جنوبی امریکا کے ممالک میں منشیات کے کاروبار سے پیسہ ملتا ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے یہ رقم وصول کی جاتی ہے۔ جنوبی امریکا کے ملکوں میں حزب اللہ کے مقرب افراد اور کمپنیاں رقوم بھیجتی ہیں جو خود کش بمباروں کے اہل خانہ کی کفالت پر صرف کی جاتی ہے۔

امریکی عہدہ دار نے انکشاف کیا کہ "لبنان کا سینٹرل بینک حزب اللہ کے اقدامات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور بنک کے گورنر اس ملیشیا کے اقدامات سے بہت زیادہ دباؤ میں ہیں"۔ انھوں نے بتایا کہ "جمال ٹرسٹ بینک کے توسط سے حزب اللہ کو مالی اعانت فراہم کی جارہی تھی اس پر حال ہی میں واشنگٹن نے اقتصادی پابندیاں عاید کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سیاسی اتحادوں کے ذریعہ لبنانی حکومت پر خود کو مسلط کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

حزب اللہ محاذوں پر جنگجوؤں کی تعداد میں کمی پر مجبور

مارشل بیلنگسلی نے زور دے کر کہا کہ "جو بھی حزب اللہ کے ساتھ تعاون کرتا ہے اسے مذہب اور نسل سے قطع نظر پابندیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا واشنگٹن حزب اللہ پر مالی اعانت روکنے کے لئے دباؤ ڈالے گا۔ بہت سے ممالک حزب اللہ کی مالی اعانت روکنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ جنوبی امریکہ حزب اللہ کے خلاف ہو رہا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے میں مدد کرنے والوں کو مالی اعزاز کی پیش کش کی ہے۔ ہم دہشت گردی کی مالی اعانت روکنے اور اس کی مالی اعانت کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمارے دباؤ نے حزب اللہ کو متاثر کیا ہے اور وہ مالی بحران سے دوچار ہوئی ہے مالی بحران کے باعث حزب اللہ نے اسے کئی محاذوں پر اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

عرب ممالک میں تخریب کاری ایران کا واحد کردار

امریکی وزارت خزانہ کے عہدہ دار نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر ایران پر اقتصادی دباؤ کے منصوبے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران اور حزب اللہ پر اقتصادی دباؤ کی اپنی پالیسی جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد ایرانی حکومت کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ واشنگٹن کو یورپ کو یہ سمجھانا مشکل نہیں تھا کہ "ایران میں ایک کرپٹ حکومت ہے۔ نیٹو ممالک ہماری حمایت کرتے ہیں اور ایران کو ایک دہشت گرد ریاست سمجھتے ہیں۔

ان کے بہ قول واشنگٹن نے یورپی ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ "ایران کے ساتھ معاملات ہمارے ساتھ ان کی تجارت کے لیے نقصان دہ ہیں" ۔ اگر وہ ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں تو ہمارے ساتھ یورپی کمپنیوں کے تعلقات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا جہاز رانی کی کمپنیوں کو اس سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں ورنہ انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم نے تمام شپنگ کمپنیوں سے مشکوک ایرانی ٹینکروں پر توجہ دینے کو کہا ہے۔

انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ محکمہ خزانہ نے یمن میں ایران نواز گروپوں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدن کی عبوری حکومت اور یمن کے مرکزی بنک کے ساتھ امریکی تعاون جاری ہے۔

امریکی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ "ایران کا ایک ہی کردار ہے اور وہ عرب ممالک میں جمہوریت کو سبوتاژ کرنا ہے۔‘‘

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند