تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے لیے عراقی سرزمین کے استعمال کی تردید
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 25 ربیع الاول 1441هـ - 23 نومبر 2019م
آخری اشاعت: اتوار 15 محرم 1441هـ - 15 ستمبر 2019م KSA 16:12 - GMT 13:12
سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے لیے عراقی سرزمین کے استعمال کی تردید
یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بغداد ۔ ایجنسیاں

عراق نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی تردید کردی ہے۔

بغداد حکومت نے اتوار کو ایک بیان میں ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے لیے عراق کی سرزمین کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس نے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو کوئی بھی عراق کو خطے میں حملوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرے گا تو اس کو سزا دی جائے گی۔

یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں ایک تنصیب مملکت کے مشرقی صوبے میں الدمام شہر کے نزدیک واقع بقیق میں ہے اور دوسری تنصیب ہجرۃ خريص آئل فیلڈ میں واقع ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند