تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
دوحا میں قید رہنے والا فرانسیسی مصنف قطری حکومت کے خلاف پھٹ پڑا
'قطری حکمران خاندان مافیا اور دوحا کی حکومت مافیا کی حکومت ہے'
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 16 صفر 1441هـ - 16 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م KSA 07:07 - GMT 04:07
دوحا میں قید رہنے والا فرانسیسی مصنف قطری حکومت کے خلاف پھٹ پڑا
'قطری حکمران خاندان مافیا اور دوحا کی حکومت مافیا کی حکومت ہے'
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

قطر کی ایک جیل میں چھ سال قید کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے ایک فرانسیسی انجینئر اور مصنف 'ژان پیئر مارونگو نے قطر کے حکمران خاندان کو "مافیا " اور حکومت کو مافیا کی حکومت قرار دیا۔

دوحا کی ایک جیل میں قید رہنے والے ژان پیرمارونگو' نے کہا کہ شیخ فیصل بن فہد بن عبد العزیز الثانی "مافیا گینگ کا سرغنہ تھا جو غیر قانونی طور پر دوسروں کی جائیداد پر قبضہ کرنے میں ملوث تھا"۔

جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی انجینئر نے کہا کہ 2013 میں قطری حکومت کی طرف سے ان کی اپنی کمپنی کے اثاثے ضبط کرنے اور اسے ظالمانہ طور پر چھ سال تک قید رکھنے کی تفصیلات بیان کیں۔

دو کتابوں کے مصنف فرانسیسی انجینیر نے قطر میں گذرے دنوں کے تجربات اور واقعات کو تفصیل سے بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے مغربی اداروں میں مداخلت اور یوروپ اور کئی دوسرے ملکوں میں اخوان المسلمون کی مالی اعانت میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا "حق کے لیے آواز بلند کرنے والا ہر کوئی قطری جیلوں قید ہے۔ جیلوں قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ مجھے ایسے قیدیوں میں رکھا گیا جو سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ان میں عام قانون کے قیدی، قاتل ، ریپ کے قیدی،انسانی گوشت خور۔ ایسے لوگ جن کے پاس ایک لمحہ بھی نہیں گذارا جاسکتا۔ اس کے باوجود مجھے ان کے ساتھ ہی رہنا پڑا جہاں ہم 19 کی گنجائش والے قید خانے میں 30 سے 40 قیدی ٹھونسے جاتے تھے۔

سخت حالات نے ہمیں ناقابل تصور مشکلات سے دوچار کیا۔ جیل کے اندر ہی ہر شخص پریشانی کا شکار ہے۔ بنگلہ دیشی اور ایشیائی لوگوں کو قید کیا گیا۔ یہ عرب قیدیوں کی خدمت کرتے اور عرب قیدی قطری قیدیوں کی خدمت کرتے ہیں۔

فرانسیسی مصنف کا یہ انٹرویو "العربیہ" انٹرویو نشر کیا گیا۔ انہوں مزید کہاکہ قطر اخوان المسلمون کی مالی مدد کرتا ہے۔ قطر اخوان المسلمون کے ذریعہ فرانس میں مشہور کالونیوں تک رسائی کی اس حد تک سہولت فراہم کرتا ہے کہ کچھ محلوں کو اسلحہ کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند