تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شمالی الحدیدہ میں اتحادی فوج کی بمباری میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 18 صفر 1441هـ - 18 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 20 محرم 1441هـ - 20 ستمبر 2019م KSA 06:37 - GMT 03:37
شمالی الحدیدہ میں اتحادی فوج کی بمباری میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

یمن میں آئینی حکومت کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے جمعہ کو علی الصباح ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کےچارعسکری مراکز پربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو حوثی باغیوں کے مراکز سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی ایک بمبار کشتی، سمندر میں بچھائی ایک بارودی سرنگ اور متعدد دیگر مراکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں جہاز رانی اور عالمی تجارتی قافلوں کی آمد ورفت میں مزید آسانی ہوگی اور انہیں لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔

قبل ازیں جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے سمندر میں چھوڑی گئی ایک ڈرون بمبار کشتی کو تباہ کردیا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند