تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں روس کے فضائی حملے میں 6 شہری ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 1 جمادی الثانی 1441هـ - 27 جنوری 2020م
آخری اشاعت: بدھ 8 ربیع الاول 1441هـ - 6 نومبر 2019م KSA 19:08 - GMT 16:08
شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں روس کے فضائی حملے میں 6 شہری ہلاک
العربیہ ڈاٹ نیٹ ، ایجنسیاں

شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں روس کے فضائی حملے میں چھے شہری ہلاک اور کم سے کم 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ روسی طیارے نے ادلب میں واقع گاؤں الشعراء میں ایک مکان کو بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔مرنے والوں میں ایک کم سن بچی بھی شامل ہے۔

شامی باغیوں کے زیرقبضہ ادلب میں صدر بشارالاسد کے اتحادی روس کا ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔گذشتہ ہفتے کے روز ادلب میں واقع گاؤں جبلہ پر روس کے ایک فضائی حملے میں چھے شہری مارے گئے تھے۔ ان تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔رصدگاہ شام میں فضائی حملوں کا تعیّن پرواز کے انداز ، طیارے اور بمباری میں استعمال کیے گئے بارود سے کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ادلب میں قریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبے پر اس وقت ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم کی قیادت میں مختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی اہلِ سُنت کی آبادی کو لابسایا گیا ہے۔

شامی صدر بشارالاسد کی فوج نے اپریل میں ادلب کو بھی سرنگوں کرنے کے لیے باغی گروپوں کے خلاف تباہ کن فوجی مہم شروع کی تھی۔اس کے نتیجے میں کم سے کم ایک ہزار افراد ہلاک اور چار لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوگئے تھے لیکن اگست میں شامی حکومت کے پشتیبان روس نے ترکی اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد اس صوبے میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم تب سے متحارب فوجوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو ادلب کے مغربی حصے میں جھڑپوں میں اسد نواز23 جنگجو اور 11 باغی ہلاک ہوگئے تھے۔بشارالاسد نے گذشتہ ماہ ادلب کے بعض علاقوں کا دورہ کیا تھا۔2011ء میں اپنے خلاف مسلح بغاوت کے بعد ان کا اس جنگ زدہ علاقے کا یہ پہلا دورہ تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند