تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عراق میں احتجاج کے دوران بعض جماعتیں اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں: السیستانی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 10 ربیع الثانی 1441هـ - 8 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 11 ربیع الاول 1441هـ - 9 نومبر 2019م KSA 07:44 - GMT 04:44
عراق میں احتجاج کے دوران بعض جماعتیں اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں: السیستانی
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ ایجنسیاں

عراق کے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ علی السیستانی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں ملک میں جاری مظاہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض قوتیں احتجاج کی آڑ میں اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض اندرونی اور بیرونی قوتیں ملک میں جاری بدامنی سے فائدہ اٹھانا اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

علی السیستانی نے کربلا شہر میں جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز احتجاج کو محفوظ بنانے اور امن برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری نبھانے کی ذمہ دارہیں۔

عراقی شیعہ رہ نما علی السیستانی نے حکومت سے مظاہرین کے مطالبات کا جلد سے جلد جواب دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی سیاسی قوتوں کے پاس ایک نظام الاوقات کے مطابق مظاہرین کے آئینی مطالبات کو پورا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

گذشتہ جمعہ کو علی السیستانی نے پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کا اعلان کی شدید مذمت کی اور مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرنے پر زور دیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حقیقی اصلاحات عراق میں عوام مرضی کی قیادت کا چنائو ہے۔ عراقی عوام کے مسائل کسی گروہ کی طرف داری یا کسی بیرونی مداخلت سے عراقی عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند