تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
'سعودی عرب ۔ امارات، بھارت میں 70 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کریں گے'
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 1 ربیع الثانی 1441هـ - 29 نومبر 2019م KSA 09:08 - GMT 06:08
'سعودی عرب ۔ امارات، بھارت میں 70 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کریں گے'
ابوظبی ۔ ایجنسیاں

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تزویراتی شراکت کے تحت بھارت میں تیل صاف کرنے کے ایک میگا منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری اور جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پرمشتمل ہوگا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مہاراشٹر میں سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ تزویراتی منصوبے میں سعودیہ کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی 'ایڈنوک' مل کر کام کریں گی۔ اس منصوبے میں ایک ایسی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس میں روزانہ 12 لاکھ بیرل صاف کرنے کی گنجائش ہو گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بھارتی مارکیٹ کو یومیہ چھ لاکھ بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد ہندوستانی ریفائنری اور پیٹروکیمیکل مارکیٹ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی فروخت کی راہ ہموار کرنا اور جدید ترین بین الاقوامی تکنیکی خصوصیات کے حامل منصوبے کے ذریعے پٹرول، جیٹ فیول، ڈیزل، کیمیائی مصنوعات میں استعمال ہونے والے تیل کےعلاوہ نقل وحمل کے ایندھن کی تیاری شامل ہے۔

اس منصوبے کا اصل ہدف ہندوستانی مقامی مارکیٹ ہے۔ آنے والے وقت میں بھارت میں تیل کی کھپت میں غیر معمولی اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے رائیٹرز کو بتایا کہ ممبئی سے تقریبا 100 کلومیٹر جنوب میں مغربی ریاست مہاراشٹر میں قائم آئل ریفائنری میں یومیہ 1.2 ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ رواں سال ستمبر میں بھارتی وزیر برائے پٹرولیم نے بتایا تھا کہ مہاراشٹر آئل ریفائنری پر 45 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند