تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 28 جمادی الاول 1441هـ - 24 جنوری 2020م
آخری اشاعت: جمعرات 7 ربیع الثانی 1441هـ - 5 دسمبر 2019م KSA 07:46 - GMT 04:46
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

شام میں ایران کے مبینہ ایک اسلحہ ڈپو پربدھ کی شام نامعلوم جنگی طیاروں کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق البوکمال فوجی اڈے کے قریب نامعلوم جنگی طیاروں نے ایرانی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔ شامی میڈیا نے اس حملے کا الزام اسرائیل پرعاید کیا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ دیر الزور میں کیا گیا جب کہ دوسرے میں البوکمال کے قریب حمدان ایئربیس میں اسلحہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل اس علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ شام اور اسرائیل کے سرحد بالخصوص شمالی محاذ اور وادی گولان پر دونوں ملکوں میں سخت تنائو ہے۔ اسرائیلی فوج کو وادی گولان پر گولان میں تناؤ ہے۔

اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں شام میں ہونے والے نقصان پر صہیونی ریاست کو جواب دے گا۔

ادھراسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو آج شام کے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ لزبن میں ایران اور شمالی محاذ پر بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند