تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
بدعنوانی کے خلاف جنگ میں شہزادہ محمد بن سلمان رول ماڈل ہیں: عمران خان
’سعودیہ کی طرح پاکستان کو بھی کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں‘
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 22 ذوالحجہ 1440هـ - 24 اگست 2019م
آخری اشاعت: منگل 28 محرم 1440هـ - 9 اکتوبر 2018م KSA 17:11 - GMT 14:11
بدعنوانی کے خلاف جنگ میں شہزادہ محمد بن سلمان رول ماڈل ہیں: عمران خان
’سعودیہ کی طرح پاکستان کو بھی کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں‘
العربیہ ڈاٹ نیٹ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے لیے ان کے سامنے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رول ماڈل ہیں، جس طرح شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ملک سے کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جُرات مندانہ مہم چلائی، میں اسی طرح پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتا ہوں۔

‘العربیہ‘ نیوز چینل کے جنرل منیجر ترکی الدخیل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزادہ عمران خان نے کہا کرپشن میں ملوث تمام عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہوگی اور اس کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رول ماڈل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بنکوں میں رکھی گئی ہے۔ ہم اس رقم کو واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ تاہم انہوں اعتراف کیا کہ بیرون ملک رکھی گئی رقوم کی واپسی اتنا آسان کام نہیں۔ چوروں نے ملک لوٹ کر دوسرے ممالک میں اپنے خفیہ اثاثے بنا رکھے ہیں۔ ان کی نشاندہی بھی ایک مشکل امر ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کا تفصیلی انٹرویو پرسوں اتوار کی رات کو نشر کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ سعودی عرب میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے دوران انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت کئی دوسری اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند