تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران سے مصالحت کی درخواست کی خبروں کو مسترد کردیا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 23 ربیع الاول 1441هـ - 21 نومبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 12 صفر 1441هـ - 12 اکتوبر 2019م KSA 10:42 - GMT 07:42
پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران سے مصالحت کی درخواست کی خبروں کو مسترد کردیا
عمران خان کی شاہ سلمان سے ملاقات۔ [فائل فوٹو]
اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

پاکستانی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب اور ایران میں مصالحتی کوششوں کے بارے میں کچھ غیر ملکی خبررساں اداروں کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے مصالحت کا عمل شروع کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ایران سے مصالحت کے لئے کوئی بھی سعودی خط یا پیغام پاکستانی وزیر اعظم کو نہیں پہنچایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جب پاکستانی وزیر اعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ثالثی کی کوششوں کا آغاز کیا تو کچھ غیر ملکی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا کہ یہ کوششیں سعودی حکومت خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایک خط پر پاکستانی وزیر اعظم نے مصالحت کا آغاز کیا۔

پاکستانی وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور ان ہی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان دونوں ممالک میں ثالثی کی پاکستانی کاوش جاری ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند