Yemen: Houthis Malitias

یمن اور حوثی

حوثی ملیشیا کا مارب میں رہائشی علاقے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی ملیشیا نے نے اتوار کو علی الصباح مارب شہر میں رہائشی علاقوں کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یہ بات مارب صوبے کی سرکاری ویب سائٹ پر بتائی گئی۔

اس سے چند گھنٹے قبل حوثی ملیشیا نے شبوہ صوبے میں ایک مسجد پر بیلسٹک میزائل داغا تھا۔ اس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شبوہ صوبے میں ایک مسجد کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مجرمانہ کارروائی مغرب کی نماز کی ادائی کے دوران میں کی گئی۔ داغا گیا بیلسٹک میزائل ایرانی ساختہ تھا۔

الاریانی نے ہفتے کی شام اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ "حوثی ملیشیا کا ریکارڈ مارب ، البیضاء ، شبوہ ، تعز اور یمن کے دیگر علاقوں میں مساجد کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے اور نمازیوں کو موت کی نیند سلانے سے بھرا ہوا ہے۔ حوثی ملیشیا نے مختلف صوبوں میں شہریوں کے منظم قتل کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

عالمی برادری یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے مگر وہ ان دہشت گرد کارروائیوں کی صرف مذمت کرنے سے بھی قاصر ہے۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے قانونی ، انسای اور اخلاقی ذمے داریاں پوری کرے۔ حوثی ملیشیا اور اس کی قیادت کو جنگی مجرمان شمار کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں