العربیۃ۔ نیٹ ایک مقبول عام معلوماتی پورٹل ہے، جس سے روزانہ ایک میلین سے زائد افراد استفادہ کرتے ہیں۔ العربیۃ کا انگریزی ایڈیشن اگست 2007 میں شروع کیا گیا جو لاکھوں افراد تک عرب دنیا کی آواز کامیابی سے پہچنا رہا ہے۔
العربیۃ سے منسلک اعلیٰ تربیت یافتہ صحافی اورکمال درجے کی تحقیقی صلاحیتوں کے حامل ملٹی میڈیا ماہرین ٹیلی ویژن کی تیز ترین دنیا سے ہم آہنگ خبریں اور عمیق تجرئیے ہمہ وقت زائرین العربیہ۔ نیٹ کی خاطر تیار کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
العربیہ ویب سائٹ پرانٹرایکٹیو خبروں اور امیچیور ویڈیوز کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ نیز العربیہ ٹی وی پر پیش کئے جانے والے متعدد پروگراموں کے مسودے بھی زائرین کی دلچسپی کے لئے موجود ہیں۔ [یہ سہولت فی الوقت صرف عربی زبان میں میسر ہے]۔ موبائل پر تازہ ترین خبروں کے علاوہ زائرین العربیۃ، آر ایس ایس کے ذریعے بھی سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی خبریں بلا توقف حاصل کر سکتے ہیں۔