Your browser doesn’t support HTML5 video
سعودی عرب میں مدرسے کے استاد کا بچوں پر کوڑوں سے تشدد
عوامی حلقوں کا درندہ صفت مدرس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
سعودی عرب کی ایک مسجد سے ملحقہ مدرسے کے استاد کے ہاتھوں ننھے طلبہ پر کوڑوں سے تشدد پر مبنی ایک ویڈیو عوامی حلقوں میں سخت غم وغصے کا باعث بنی ہے۔ اس ویڈیو میں مدرسے کے ایک قاری کو سبق یاد نہ کرنے پر کم عمر بچوں کو چمڑے کے ایک مضبوط کوڑے سے پیٹتے دکھایا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی اور سماجی حلقوں اس ویڈیو کی تحقیقات کرتے ہوئے درندہ صفت استاد کےخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو حفظ قرآن کریم کے تمام مدارس کی مکمل چھان بین کرکے یہ یقین دہانی حاصل کرنی چاہیے کہ کسی جگہ کم سن طلبہ پراساتذہ کی جانب سے ناروا تشدد تو نہیں کیا جا رہا ہے۔ نیز ویڈیو فوٹیج میں دکھائے گئے استاد کےخلاف سخت کاررائی کرتےہوئے اسے عبرت کا نشان بنایا جانا چاہیے تاکہ مدارس میں آئند اس نوع کا ظالمانہ تشدد نہ کیا جا سکے۔