Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا

خونخوار جانور کو صفوں پر بیٹھا دیکھ کر نمازیوں کی جان نکل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر بریدہ کی ایک مسجد میں نماز کے لئے آنے والے شہری مسجد کی صفوں پر موجود چیتے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس موقع پر بعض نمازیوں نے مسجد میں موجود چیتے کی ویڈیو بنا کر وسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اپنے مالک کے ہاں سے 'فرار' ہونے والے خونخوار جانور کو مسجد کی ایک صف پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں گشت پر مامور سیکیورٹی عملہ مسجد پہنچ گیا اور اس نے پالتو جانوروں کے نگران شعبے کو اطلاع دی، جس نے 'مفرور چیتے' کو پکڑ کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا اور اس سے مستقل میں لاپرواہی نہ برتنے کا اقرار نامہ لکھوایا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں