سعودی عرب

سعودی فوجی افسر اور چھ جوان سرحدی کارروائی میں شہید

سرحد پر سعودی فوج چوکس پہرا دے رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں دستوری حکومت کی رٹ بحالی کے لئے برسرپیکار سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحادی فوج کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کا ایک فوجی افسر اور چھے جوان اس وقت شہید ہو کئے کہ جب یمن کے سابق معزول صدر کے حامی جنگجو اور حوثی فرقے پر مشتمل باغیوں نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی سرحد پار کرنے کی کوشش کی تو انہیں روکنے کے لئے شاہی فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کی

اتحادی فوج کی قیادت میں شامل لڑاکا طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے یمن سے باغیوں کی سعودی عرب کے علاقے میں در اندازی کی کوششوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ سعودی فوج نے حوثی اور صالح ملیشیا کی جانب سے نجران ریجن کے الربوعہ علاقے میں دراندازی کی ایسی ہی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے اس کارروائی میں دسیوں باغی ہلاک ہوئے جبکہ دراندازوں کو بھاری مادی نقصان بھی پہنچا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں