سيلفي الملك سلمان

یہ ہے شاہ سلمان کی تیسری "سیلفی" کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موجود سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی ایک نئی سیلفی تصویر سامنے آئی ہے۔ تصویر میں انڈونیشیا کے صدر کے علاوہ دو خواتین بھی نظر آ رہی ہیں۔ ان میں ایک انڈونیشیا کی وزیر ثقافت اور دوسری ان کی والدہ میگاوتی ہیں جو ماضی میں ملک کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔

حالیہ تصویر شاہ سلمان کے ایشیا کے 7 ممالک کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پر آنے والی تیسری سیلفی ہے۔ سعودی فرماں روا نے اپنے دورے کا آغاز ملائیشیا سے کیا تھا اور اب دوسرے نمبر پر وہ انڈونیشیا کی سرزمین پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پہلی سیلفی ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب نے اُس وقت لی تھی جب وہ خادم حرمین شریفین کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔

دوسرے موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے فیس بک پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس وڈیو کلپ کو 5 کروڑ سے مرتبہ دیکھا گیا جس میں شاہ سلمان کھانے کی میز پر انڈونیشی عوام کے نام پیغام دے رہے ہیں۔

اگرچہ انڈونیشی وزیر ثقافت کی جانب سے لی جانے والی سیلفی تصویر ابھی تک "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو موصول نہیں ہوئی ہے تاہم دیگر فوٹوگرافروں کے کیمروں نے خاتون وزیر ثقافت کی اپنی سرزمین پر موجود بڑی شخصیت کے ساتھ سیلفی لینے کے عمل کو محفوظ کر لیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں