Your browser doesn’t support HTML5 video
ملائیشیئن باشندے اور کنگ کوبرا کے درمیان انوکھے تعلق کا راز
ملائیشیا میں سانپوں کا 31 سالہ شکاری ابو ضارین حسین نہ صرف پوری دلیری کے ساتھ بِنا کسی خوف و خطر عالمی سطح پر خطرناک ترین سانپ "کنگ کوبرا" کو بوسہ دیتا ہے بلکہ وہ اس سانپ کے ساتھ خصوصی تصاویر بھی بنواتا ہے۔
ابو ضارین کو سانپوں کا عشق اپنے والد سے ورثے میں ملا جنہوں نے خود سانپوں کے شکار اور تربیت کے شعبے میں اپنی زندگی گزار دی۔ ابو ضارین اب ملائیشیا میں شہری دفاع کے شعبے میں کام کر رہا ہے تا کہ سانپوں کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کر سکے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے ملائیشیا کے صوبے تیمرلوہ میں ابو ضارین کے گھر کا دورہ کیا تا کہ سانپوں کے ساتھ اس کی دوستی کی کہانی کے بارے میں جان کاری حاصل کی جا سکے۔