Cars are seen set on fire in Rosengard district, following Quran burnings that caused riots in several Swedish towns over the Easter weekend, in Malmo, Sweden April 17, 2022. Picture taken April 17, 2022. Johan Nilsson/TT News Agency/via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. SWEDEN OUT. NO COMMERCIAL OR EDITORIAL SALES IN SWEDEN.

پاکستان کی سویڈن اور ہالینڈ میں حالیہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے سویڈن میں ریلیوں کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ایک سیاستدان کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان پر جارحانہ ریمارکس کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے ہودہ اشتعال انگیز اسلامو فوبک واقعات پوری دنیا میں بسنے والے 1.5 بلین مسلمانوں کی حساسیت کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں رکھتے، ایسی کارروائیاں آزادی اظہار رائے کے جائز اظہار کے تحت نہیں آتیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اس مذموم توہین کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہونے والے تمام تشدد کے خلاف کھڑے ہیں۔ ان اصولوں کا سب کو یکساں احترام اور حمایت کرنی چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر جنسی نفرت، عدم برداشت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

او آئی سی کے حالیہ اقدام کے پیچھے یہی جذبہ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے مقرر کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے تحفظات سے سویڈن اور ہالینڈ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا ادراک کریں اور اسلامو فوبک واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں