تصویر بشکریہ ٹوئٹر @Saudi_Moia
فلپائن کی سب سے بڑی جامع مسجد میں خادم حرمین افطار پروگرام کا انعقاد
فلپائن کے14 مقامات پرافطار پروگرام سے ایک لاکھ روزہ داروں کومستفید کرنے کرنے کا ہدف
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام دنیا کے مختلف ممالک میں ’خادم حرمین شریفین افطار‘ پروگرام کے تحت روز داروں کی افطاری کا سلسلہ جاری ہے۔
خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت فلپائن کی سب سے بڑی جامع مسجد میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ افطار پارٹی میں فلپائن کی متعدد سرکردہ مسلمان شخصیات نے شرکت کی۔
گولڈن مسجد فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی مساجد میں سب سے بڑی مسجد ہے اور اس کا نام سنہری گنبد کے نام پر رکھا گیا ہے۔
منیلا میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی ترکی الصویلح نے بتایا کہ فلپائن میں مجموعی طور پر خادم حرمین شریفین کے افطار کے 14 علاقے شامل ہیں۔ اس سال رمضان کے مہینے میں پروگرام میں فلپائن میں ایک لاکھ مسلمان روزہ داروں کو افطارپروگرام سے مستفید کرنا ہے۔
گولڈم مسجد میں ہونے والی افطار پارٹی میں شریک فلپائن کی متعدد اسلامی شخصیات نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں کی جانے والی کوششوں پر مملکت سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔