Cat jumps on imam's shoulder during Ramadan prayers

الجزائری امام بلیوں کے علاوہ بچوں میں بھی نہایت مقبول، ایک اور ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر میں نماز کے دوران کندھے پر بلی کے چڑھنے سے عالمی مقبولیت پانے والے امام ایک بار پھر سے اپنی صلہ رحمی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر داد سمیٹ رہے ہیں۔

امام ولید مہساس کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز کے خاتمے کے بعد امام اپنے مقتدیوں کی جانب منہ موڑ کر بیٹھے ہیں کہ ایک لڑکا ان سے آکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔

اس نوجوان کے بعد کچھ چھوٹے بچے بھی آکر امام ولید سے ملتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل نماز تراویح کے دوران ایک بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی جسے ولید مہساس نے انتہائی نرمی سے سہلاتے ہوئے اپنے اوپر بیٹھے رہنے دیا۔ ان کی ویڈیو کو محض 48 گھنٹوں میں 2 ارب سے زیادہ ویوز حاصل ہوئے اور بین الاقوامی میڈیا میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

الجزائر کی وزارت مذہبی امور نے بھی امام ولید مھساس کو اعزاز سے نوازا اور ان کی تعریف کی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں