Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی عرب کے شہر طائف میں ژالہ باری سے ٹریفک معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہرطائف میں بدھ کے روز ژالہ باری کے نتیجے میں طائف گورنری اور الحویہ کے قصبے کے درمیان شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

طائف اور الحویہ دونوں مکہ ریجن میں واقع ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ژالہ باری سے سڑک سفید ہوچکی ہے اور وہاں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل اپریل میں مقدس شہر مکہ مکرمہ میں بارش ہوئی تھی۔اس وقت زائرین کی کثیرتعداد عمرہ ادا کررہی تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں