الجزائر: ملک بدری کے دوران تارکین بس کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار
الجزائر میں تارکین وطن کو پکڑ کر ملک بدری کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران ان افراد نے کھڑی توڑ کر چلتی بس سے چھلانگیں لگا کر فرار ہونا شروع کردیا۔
اس عجیب واقعہ کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر پھیلا دیا گیا ۔ صحارا ممالک سے غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ملکوں میں واپس بھیجنے کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ انہوں نے فرار کا نیا طریقہ اختیار کرلیا۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس ایک عوامی سڑک پر چل رہی تھیں تو تارکین وطن افراد کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر سڑک سے ملحقہ علاقوں کی طرف بھاگ رہے ہے۔ ان کی اس دوڑ سے ٹریفک میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے۔ یہ افراد اپنے ملکوں کو واپس جانے کے بجائے الجزائر میں ہی رہنے کے لیے یہ اقدام کر رہے ہیں۔
یہ افراد الجزائر میں رہ کر یہیں کام کرنا چاہتے ہیں یا ان میں بعض افراد یورپی ملکوں کو جانے کی خواہش میں بھی ایسا کر رہے ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
الجزائر ان ملکوں میں شامل ہے جو ساحلی اور صحارا ممالک سے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کرتے ہیں۔ یہ ممالک اپنے ہاں تارکین وطن کی تعداد اور خفیہ امیگریشن کے رجحان کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔