روس اور بیلاروس کے صدور نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ۔ [ٹوئٹر]
پوتین اور لوکاشینکو کے ہمراہ نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور بیلاروس کے ہم منصب الیکساندر لوکاشینکو کے ایک دورے میں نئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ تصاویر بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
روسی شہر کرونستاڈت کے ایک دورے کے دوران روسی صدر اپنے بیلاروسی ہم منصب کے ہمراہ عوام سے ملاقات کر رہے تھے کہ عروسی جوڑے میں ملبوس ایک دلہن نے ان کے ساتھ تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
روسی صدر پوتین نے خوشی سے نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ تصاویر بنوائی جس کے بعد بیلاروسی صدر کو بھی تصویر کے لئے بلا لیا گیا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بالخصوص روس میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔